نواں کوٹ ،فرنیچر ورکشاپ سے پھندا لگی لاش برآمد

بدھ 20 جنوری 2021 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) نواں کوٹ میں فرنیچر ورکشاپ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق 30سالہ وفا علی کی پھندا لگی لاش کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ۔وفا علی گزشتہ رات فرنیچر ورکشاپ میں کسی سے ملنے آیا تھا ۔

(جاری ہے)

گھر وآپس نہ پہنچنے پر فرنیچر ورکشاپ میں تلاش کی گئی تو چیک پھندا لگی لاش برآمد ہو گئی ۔فرنیچر ورکشاپ کے اندر سے تالا لگا ہوا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وفا علی گھر والوں کو خریدار پارٹی سے ملنے کا کہہ کر گھر سے نکلا تھا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں