ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف

شہریوں کی مدد، فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی، ڈیوٹی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے، ٹرن آئوٹ اور اچھے کنڈیکٹ پر پوائنٹس ملیں گے شہریوں سے ناروا سلوک ،غیر حاضری، فرائض میں عدم دلچسپی اور سزا ملنے کی صورت میں پوائنٹس کم ہونگے،ہر ماہ کارکردگی کو جانچتے ہوئے انعامات دیئے جائیں گیں،سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حمادعابد

بدھ 20 جنوری 2021 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) سی ٹی او لاہور سید حما د عابد کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے مثبت کاموں پر پوائنٹس جمع جبکہ ناقص کارکردگی پر پوائنٹس منفی ہونگے، تفصیلات کے مطابق مثبت پہلو?ں میں ٹریفک وارڈنز کے ڈسپلن اچھے کاموں، سرکاری امور کی بہتری انجام دہی پر مثبت پوائنٹس ملیں گے، ٹریفک وارڈنز کو اچھی شہرت پر 05 پوائنٹس، فرض شناشی پر 05 پوائنٹس،اچھے ٹرن آ?ٹ پر 05 پوائنٹس ، ذمہ داری پر 05 پوائنٹس، اور اورآل کنڈٹ پر 05 پوائنٹس، ملیں گے۔

جبکہ شہریوں کی مدد کرنے، دوران ڈیوٹی کسی قانون شکن عناصر کی سرکوبی اور گمشدہ اشیائ کی شہریوں تک باحفاظت واپسی پر 10 پوائنٹس ملیں گے اسی طرح سرکاری امور کی سرانجام دہی ریکارڈ کی تکمیل پر 10 پوائنٹس ملیں گے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں حاضر آنے پر 10 پوائنٹس ملیں گے۔ اسی طرح دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موثر کارروائی پر 10 سے لے کر 100 پوائنٹس ملیں گے جس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کی وارڈنز کو چالان کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

پورے ماہ میں 24 گھنٹے غیر حاضر رہنے پر 10 پوائنٹس منفی ہوں گے۔ جبکہ 04 یوم غیر حاضر ہونے والوں کو انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا۔ شہریوں کی طرف سے بعداز انکوائری کمپلین درست ثابت ہونے پر 15 پوائنٹس منفی ہوں گے۔ جبکہ سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کرپشن کی شکایت پر درست ثابت ہونے پر منفی ہوں گے۔ اسی طرح معمولی سزا پر 20 پوائنٹس منفی ہوں گے اور بڑی سزا پر انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کا بنیادی مقصد ٹریفک کی روانی، قانون کی پاسداری اور شہریوں کو قوانین سے آگاہی دینا ہے، غلط چالان کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی زیادہ چالان کرنے کا فائدہ ٹریفک وارڈنز کو ہے، چالان صرف اور صرف قوانین کی خلاف ورزی پر کئے جائیں،، کورونا ایام میں چالان صرف سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر کئے جارہے ہیں اور معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی جا رہی ہے، گذشتہ روز سی سی پی او لاہور نے بہترین کارکردگی پر ٹریفک انسپکٹرز، وارڈنز، پٹرولنگ آفیسرز اور لیڈی وارڈنز کو انعامات سے نوازا، انسپکٹر محمد ندیم اور غلام حسین کو بیسٹ سیکٹرز انچارجز کے ٹائٹلز سے نوازا گیا، کاشف اور زاہد بہترین پٹرولنگ آفیسر مقرر، تعریفی اسناد جاری جبکہ عاصم، علی ارشد، حسن اور فراز بہترین پوائنٹ ڈیوٹی آفیسر مقرر، اسی طرح ارم بتول اور نگہت کو بطور بہترین لائسنسنگ آفیسر تعریفی سند سے نوازا گیا، مجموعی طور پر 17 اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں