سول لائنزڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

بدھ 20 جنوری 2021 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس پی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میںسول لائنز ڈویژن پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث112ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے ملزمان کے قبضہ سی01لاکھ 20ہزارروپے مالیت کا مال برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران54ملزمان کے قبضہ سی23پسٹلز،21رائفلز،10 پمپ ایکشن اور 610 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی11منشیات فروشوں کے قبضہ سی01کلوگرام سے زائد چرس اور538لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازی میں ملوث09ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری،امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرکے مقدمات میں مطلوب25اشتہار ی وعدالتی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،گداگری،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر11ملزمان گرفتار کئے گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں