موسم کی خرابی سے فلائٹ اور ٹرین آپریشن متاثر

جمعرات 21 جنوری 2021 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ اور ٹرین آپریشن بری طرح متاثر رہا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور آنے اور جانے والی ملکی اور غیر ملکی 15 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 8 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا اور 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اسی طرح کوئٹہ، کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی مختلف مسافر ٹرینیں بھی ایک گھنٹے سے 5 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں۔ جس سے فضائی اور ٹرین مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں