لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر آئوٹ کیس کی سماعت

جمعرات 21 جنوری 2021 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر آئوٹ کیس میں ملوث ملزمان کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کیس کے ایک ملزم عثمان کی درخواست عبوری ضمانت خارج کردی ہے جبکہ کیس کے دوسرے ملزم بلال کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت واپس لینے پر عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کیس کے تیسرے ملزم گوہر احمد کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن سے ملزم کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں