ڈی سی لاہور مدثر ریاض کاایل او ایس پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 21 جنوری 2021 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ایل او ایس پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے کوائف کا جائزہ لیا۔ پناہ گاہ انتظامیہ نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو بریفنگ دی۔ انہوں نے مقیم افراد سے بات چیت کی اور ان سے پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پناہ گاہ میں ٹھہرے ہوئے افراد کو رات کا کھانا فراہم کئے جانے کے حوالے سے پوچھا۔ کھانے کی کوالٹی اور معیار کا بھی پوچھا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پناہ گاہ میں سردی کے موسم کی مناسبت سے بستروں کا بھی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے پناہ گاہ انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو تمام تر سہولیات ک فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں