لاہور، براڈ شیٹ شریف اور زرداری خاندا نوں کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے ، غلام محی الدین دیوان

جمعرات 21 جنوری 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ شریف اور زرداری خاندا نوں کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے ،مریم صفدر حقائق کو مسخ کرکے قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی ، شریف اور زرداری خاندان کی تمام نسلیںکرپشن میں ڈوبی ہوئی ہیں، قوم خوب جانتی ہے کہ نوازشریف نے اسرائیل سے بیک ڈور رابطو ں کے لئے وفد بھیجا اور بے نظیر حکومت کو گرانے کے لئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے، جندال اور مودی سے کاروباری تعلقات قائم کئے اور پاکستان کا لوٹا ہواپیسے سے لندن سمیت دیگر ممالک میں جائیدادیں بنائیں، مریم صفدر نے پوری قوم کے سامنے بولا کہ لندن میں کیا میری پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں،پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے کوئی پارٹی فنڈنگ نہیں ہوئی، مریم صفدر ، فضل الرحمان اور پرچی چیئرمین قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں