لاہور، وزیراعظم عمران خان کی یہ بات سچ ثابت ہوئی کہ بلاتفریق احتساب کے موقع پر کرپٹ ٹولہ اکٹھا ہوجائے گا ،روبینہ شاہین

جمعرات 21 جنوری 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی یہ بات سچ ثابت ہوئی کہ بلاتفریق احتساب کے موقع پر کرپٹ ٹولہ اکٹھا ہوجائے گا اور ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، اپوزیشن بلاتفریق احتساب کے خوف سے گھبرائی ہوئی ہے ،11 جماعتوں کی منفی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور جلسے جلوسوں میںعوام نے شرکت نہ کرکے ان کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج بُری طرح فلا پ ہوا، اپوزیشن اپنی پے در پے ناکامیوں کے بعد اپنے گریبان میں جھانکیں اور احتجاجی سیاست سے توبہ کرلے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں ملک میں انتشار کی سیاست کررہی ہیں، عوام ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیںگے، شریف اور زرداری خاندان نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ، پی ڈی ایم سیاسی بے روزگاروں ،لاوارثو ں اور یتیموں کا ٹولہ ہے ، عمران خان اکیلے ہی کرپٹ ٹولے کے مقابلے کے لئے کافی ہیں، براڈ شیٹ نے پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب کیا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں