لاہور، پی ٹی آئی کی پالیسیاں ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ہیں، راشد نسیم

جمعرات 21 جنوری 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ہیں، معیشت اور معاشرت زوال کا شکار جبکہ قانون کی عملداری ختم ہو کر رہ گئی۔ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کی طرف سے کئے گئے تمام دعوے اور وعدے ہوائی ثابت ہوئے اور گزشتہ ڈھائی برس کے دوران قوم کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بربادی کا عمل جاری ہے اور پی آئی اے، سٹیل ملز اور ریلویز سمیت تمام اہم قومی ادارے جو پاکستان کا فخر تھے، مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ ماضی کے حکمران بھی ملک کو اس مقام پر لانے کے مکمل ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باقی شعبوں کی بات الگ ،قوم کو کم ازکم یہ توقع تھی کہ وزیراعظم چونکہ کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور کرکٹ کو سمجھتے ہیں اس لیے کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے شعبوں میں ان کے دورحکومت میں بہتری کے آثار نظر آئیں گے، تاہم ان توقعات پر بھی پانی پھر گیا۔

کرکٹ میں شکست پر شکست قومی ٹیم کا مقدر بن چکی ہے۔حالیہ دورہ نیوزی لینڈ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی احتساب کے نام پر مذاق جاری ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں