لاہور، پی ٹی آئی کی حکومت کی براڈ شیٹ سیکنڈل کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی سے پی ڈی ایم کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں، اعجاز احمدچوہدری

جمعہ 22 جنوری 2021 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کی براڈ شیٹ سیکنڈل کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی سے پی ڈی ایم کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں، پوری قوم کو معلوم ہو جائے گا کہ کس کس کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں، کمیٹی کی تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے پائی پائی کا حساب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ن لیگ پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں آج تک اپنی پارٹی فنڈنگ کی تفصیل جمع نہیں کروا سکیں، پانامہ کے بعد براڈ شیٹ سیکنڈل کے بعد پی ڈی ایم کے چوروں کا کچا چٹھہ کھل کرسامنے آنے والا ہے، تحریک انصاف کی حکومت آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ، قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے اپنا دو ٹوک موقف قوم کے سامنے بیان کردیا ہے، پی ڈی ایم ٹولہ جھوٹ بول کر قوم کی لوٹی ہوئی دولت پر پردہ نہیں ڈال سکتا، وزیراعظم کی یہ بات سچ ثابت ہوئی کہ چور ٹولہ عوام کے لئے نہیں اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے اکٹھاہواہے ، بلاتفریق احتساب جاری رہے گا، چور ٹولے کے شور مچانے سے انہیں این آر او نہیں ملے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں