کاروبار میں آسانی کے لیے متعین کردہ اہداف کے فروری کے وسط تک حصول کو یقینی بنایا جائے‘ وزیر خزانہ کی ہدایت

تمام متعلقہ قوانین میں ترامیم کی مانیٹرنگ اور آگاہی کے لیے ڈیش بورڈ تشکیل دیا جائے‘ ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 22 جنوری 2021 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) حکومت پنجاب کی جانب سے کاروبار میں آ سانی کے لیے اصلاحات سے آگاہی اور حکومتی اقدامات موثر انداز میں سے استفادے کے لیے ایز آ ف سوئنگ ایپلی کیشن اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیاگیا ۔ ایپلی کیشن کاروبار کے آ غاز میں آ سانی کے لیے رہنمائی کو یقینی بنائے گی ڈیش بورڈ کی تشکیل سے اصلاحات کے عمل اداروں کی کارکردگردگی میں بہترہو گی اور شفافیت کو فروغ حاصل ہو گا۔

اراضی سے متعلقہ مسائل حل کے لیے سول اور ریونیو کورٹس میں تنازعوں کو جلد نمٹانے کے لیے اصلاحات پر کام جاری ہے اس ضمن میں سول کورٹس کا قیام حکومت پنجاب کے ایز آف ڈوئنگ ریفارم ایجنڈہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کاروبار میں آ سانی کے لیے اصلاحات کے حوالے سے صوبائی سطح پر تشکیل کردہ ورکنگ گروپ کے 20 ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ کوویڈ کے دوران دنیا بھر کے ممالک سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے آ سانیاں مہیا کر رہے ہیں۔ عالمی سطح پر جاری اس دوڈ میں شامل ہونے کہ لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے قوانین پر نظر ثانی کریں۔ صوبائی وزیر نے محکمہ قانون کی کہ وہ کاروبار سے متعلقہ تمام قوانین میں ضروری ترامیم کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ قوانین میں ترامیم کی مانیٹرنگ اور آگاہی کے لیے ڈیش بورڈ تشکیل دیا جائے۔

کاروبار میں آسانی کے لیے جنوری2020تک کے لیے متعین کردہ اہداف کے فروری کے وسط تک حصول کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کاروبار میں آسانی کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایز آف ڈوئنگ بزنس ایپ کی لانچ پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کے دیگر شرکا میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری انڈسٹریز ممبر بورڈ آف ریونیو اور چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران شامل تھے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کاروبار میں آسانی کے لیے حکومت کے اب تک کے اقدامات کی موزوں تشہیر کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کاروباری حضرات سہولیات سے مستفید نہیں ہونگے اصلاحات بے فائدہ ہیں۔ چیف سیکرٹری نے تعمیر اتی کاموں کے لیے نقشوں کی منظوری، اجازت ناموں کے حصول کے لیے ریفارمز سے متعلق آگاہی کے لیے ورکشاپس منعقد کروائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں