پیپلز پارٹی منیارٹی ونگ شعبہ خواتین کی زونل صدر رشیداں بی بی اورسدرہ وحید کی رائے ونڈ پریس کلب کے صدر آصف نعیم شیخ سے ملاقات

جمعہ 22 جنوری 2021 23:22

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی منیارٹی ونگ شعبہ خواتین کی زونل صدر رشیداں بی بی ،جنرل سیکرٹری سدرہ وحید نے رائے ونڈ پریس کلب کے صدر آصف نعیم شیخ سے ملاقات کی اور انکی صحافتی خدمات کر سراہتے ہوئے نئے عہدے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ میں آصف نعیم شیخ کی صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے اپنے قلم اور کیمرے سے علاقائی مسائل کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آصف نعیم شیخ اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے رائے ونڈ کے مسائل اجاگر کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آصف نعیم شیخ نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے آج تمام سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات انکی کارکردگی سے مطمن ہے اور انکے لئے دعا گو ہے کہ رائے ونڈ پریس کلب کی ٹیم حق ،سچ کا ساتھ دے اور عوامی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں