رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا ‘ ادارہ شماریات

19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،8 کی قیمتوں میں کمی ، 24 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں

جمعہ 22 جنوری 2021 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،8 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 44 پیسے ، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 23 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 97 پیسے ،ڈھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 20 روپے ا، 5 لیٹر کھانے کا برانڈڈ تیل 35 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں جن دیگر اشیا ء کی قیمتیں بڑھیں ان میں دال مونگ، پیاز، ماچس، مسٹرڈ آئل، گڑ، مٹن، بیف شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 13 پیسے ،فی درجن انڈے 13 روپے 40 پیسے کمی سے 154 روپے ، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 24 پیسے اور20 کلو آٹے کا تھیلا 2 روپے سستا ہوا جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر، آلو، لہسن، جلانے کی لکڑی بھی سستی ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں