افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 22 جنوری 2021 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تقرروتبادلوںکے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصورمنظر جاوید علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ،یہاں پر تعینات امہ القدس کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ،ڈی جی بلدیات آسیہ گل کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستان کمیشن نائلہ باقر کو تبدیل کر کے ڈی سی سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا عبداللہ نیئرشیخ کو تبدیل ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک لگا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں