پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے قرعہ اندازی میں شامل افراد کی رقوم دبا لی

کروڑوں روپے بینک میں رکھ کر اسکا منافع کھایا جارہا ہے ،شہریوں کا احتجاج

منگل 26 جنوری 2021 17:32

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے قرعہ اندازی میں شامل افراد کی رقوم دبا لی ،کروڑوں روپے بینک میں رکھ کر اسکا منافع کھایا جارہا ہے ،شہری احتجاج کے دوران نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے تین درجن کے قریب سٹال کی نیلامی 24دسمبر 2020کو ماڈل بازار رائے ونڈ میں کی ،قرعہ اندازی میں 4سو سے افراد نے حصہ لیا 34سٹال کی قرعہ اندازی کے بعد مقررہ وقت پر پیشگی لی گئی رقوم کی واپسی کا عمل شروع نہیں ہو سکا ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کا الائیڈ بنک میں اکائونٹ پلس اکاونٹ ہے جس میں کھاتے داروں کی رقوم جمع ہی رہتی ہے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے راشی افسران نے بنک آف پنجاب سے اپنا اکائونٹ ملی بھگت سے الائیڈ بنک میں منتقل کیا ہے جس سے ماڈل بازار کے سٹال ہولڈر کو الائیڈ بنک کے بدتمیز عملے کا سامنا کرنے کیساتھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 4سے زائد افراد سے لی گئی کروڑوںروپے سیکورٹی ڈیپازٹ کی واپسی جان بوجھ کر نہیں کی جارہی اخبارات میں دئیے گئے اشتہارات میں 20یوم کے اندر رقوم واپسی کا اعلان کیا گیا تھا جو دو ہفتے گزرنے کے باجود اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔شہریوں نے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی اس ستم ظریفی پر احتجاج کرتے ہوئے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے غیر جانبدرانہ آڈٹ اور حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں