ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور

منگل 26 جنوری 2021 19:30

ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) لاہورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست کو سماعت کے لئے منظور کر تے ہائیکورٹ آفس کو کیس شیڈول کے مطابق لگانے کی ہدایت کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار نے داخل کردہ جوابات کی روشنی میں تیاری کے لیے مہلت طلب کر رکھی ہے ۔۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹک ٹاک ایپ سے فحاشی کی ترویج کی جارہی ہے ،ٹک ٹاک کی بندش کیلئے پی ٹی اے کو بھی درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔استدعا ہے کہ عدالت ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں