الشفاء فیملی ہسپتال کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد(کل) آہلوروڈکاہنہ میں ہوگا

منگل 26 جنوری 2021 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) الشفاء فیملی ہسپتال کے زیر ِاہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد (کل)بروزبدھ کوآہلوروڈکاہنہ میںہوگا۔جس میں ماہرڈاکٹرز ِشہر و ملحقہ علاقوں سے آئے افراد کا طبی معائنہ کریں گے، اور فری ادویات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

الشفاء فیملی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹوآفیسرامجدصدیق بھٹی نے کہا ہے کہ میڈیکل کیمپ میں دیہات سے آئے مستحق غریب اور نادار افراد کی کثیر تعداد کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیاجاتا ہے اور فری ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔الشفاء فیملی ہسپتال کے فری میڈیکل کیمپ میںماہر ڈاکٹر زمریضوں کا چیک اپ کریں گے اور مختلف ٹیسٹ کے بعد بیماری کی تشخیص اور ادویات بھی دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں