لاہور: کرونا کی دوسری لہر کے جان لیوا حملے جاری مزید 15 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

منگل 26 جنوری 2021 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کے جان لیوا حملے شدت اختیار کرتے چلے جا رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس مزید 15 زندگیاں نگل گیا جبکہ 395 کرونا کے نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار کے مطابق شہر میں کرونا سے اموات کی تعداد 1 ہزار 838 جبکہ کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 77 ہزار 963 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں