لاہور: شہر کی 15سڑکوں پر بلند و بالا عمارتوں کے ڈیزائن کی منظوری کے اختیارات ڈپٹی کمشنر لاہور کے حوالے

منگل 26 جنوری 2021 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) پنجاب حکومت نے شہر کے پوش علاقوں کی 15 بڑی شاہراہوں پر بلند و بالا عمارتوں کے ڈیزائن کی منظوری اور آڈٹ کے اختیارات ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کو سونپ دئیے ہیں اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے ڈی جی ایل ڈی اے کی شدید مخالفت کے باوجود ایک متنازعہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے نئے اقدام سے مذکورہ 15 شاہراہوں پر بلند بالا عمارتوں کے ڈیزائن کی منظوری کا اختیار ڈپٹی کمشنر لاہور کو سونپ دیا گیا ہے۔ جو بطور ہائی ڈیزائنر کمیٹی کے چیئرمین نقشہ جات کی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ پہلے یہ منظوری ڈی جی ایل ڈی اے دیا کرتے تھے۔ جن سے اس اقدام کے اختیارات واپس لے کر 40 سال بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کو سونپ دئیے گئے ہیں۔ جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے نے اس اقدام کی شدید مخالفت بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں