رائے ونڈ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے والے افراد کا تانتا بندھ گیا

منگل 26 جنوری 2021 23:55

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) رائے ونڈ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے والے افراد کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو تقریب حلف برداری کے بعد شہریوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزمشن کالونی کے سماجی کارکن شہزاد،شیرازاور تنویر آصف نعیم شیخ کوصدر پریس کلب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی جبکہ نائب صدر ملک قیصر امین کو کاروباری شخصیات فرخ چغتائی نے اپنے ساتھیوں سمیت مبارکباد دی ،شہر کی سماجی ،سیاسی ،کاروباری شخصیات نے نومنتخب عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ کا میڈیا ہمیشہ حق اور سچ کی ترجمانی کرتا رہا ہے شہر کی صحافی برادری علاقائی مسائل کو حل کروانے اور انکی نشاندہی کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں