رائے ونڈ،سرکاری سکول کی تین خواتین ٹیچرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، تدریسی سر گرمیاں بند کر دی گئیں

بدھ 27 جنوری 2021 00:06

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) رائے ونڈکی سرکاری خواتین ٹیچر زمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں گزشتہ روز محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رائے ونڈکلاں کی تین خواتین ٹیچرز کی رپورٹ مثبت آگئی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلاں کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بند کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں