لاہور میں مجبور باپ نے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کر دیا

مقتول کو اس ہی کے 2 بھائیوں نے مل کر اینٹوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا تھا

بدھ 27 جنوری 2021 18:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء) لاہور میں مجبور باپ نے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کر دیا، مقتول کو اس ہی کے 2 بھائیوں نے مل کر اینٹوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بھائیوں کے ہاتھوں سگے بھائی کے قتل کے کیس کا ڈراپ سین ہوا۔ مقتول کے والد نے مجبور ہو کر اپنے بیٹے کے قاتلوں، اپنے دیگر دونوں بیٹوں کو معاف کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے ایک معمول بات پر شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد اپنے سگے بھائی کو اینٹوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر ڈال تھا۔ تاہم بعد ازاں عدالت میں کیس چلنے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو مقتول اور ملزمان کے باپ نے معاف کردیا۔ اس سلسلے میں درخواست گزار نے اپنا تحریری بیان متعلقہ عدالت میں بھی پیش کردیا۔ عدالت کی جانب سے تاہم ملزمان کی رہائی کے حوالے سے کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں