آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف کو جنگی بنیادوں پر آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے،سردار تنویر الیاس خان

بدھ 27 جنوری 2021 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف کو جنگی بنیادوں پر آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے۔ہم پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ پارٹی چیئرمین وزیراعظم پاکستان عمران خان چاہتے ہیں کہ دوسری پارٹیوں سے صاف وشفاف لوگوں کی شمولیت یقینی بنائیں لیکن بدقستمی سے بعض لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی تھی اور پارٹی کو ون مین شوکے طور پر چلانا چاہتے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں۔بین الاقوامی فورمز ہوں یا کوئی بھی خاص موقع وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر بھی آزاد کشمیر کے دورے کا اعلان کرکیانہوں نے کشمیریوں سے محبت کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئیکیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں ہدایت کی تھی کہ دوسری جماعتوں سے صاف و شفاف۔

باکردار اور دیانتدار لوگوں کو شامل کریں۔انکی ہدایت کے مطابق ہم نے موقف اختیارکیا تھا کہ گذشتہ سات سالوں کے دوران پی ٹی آئی آزادکشمیر کو ون مین شو بنائے رکھا گیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ وزیراعظم نیایک مرتبہ پھر واضع ہدایت کی کہ دوسری جماعتوں سے لوگوں کو شامل کیا جائے۔بعض لوگ ہماری اس رائے کی مخالفت کرتے ہوئے میری کردار کشی تک چلے گئے۔

پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہے اور وہی ہمارے قائد ہیں۔مجھ سمیت باقی سارے انکے کارکن ہیں۔عمران خان کے وڑن کے تحت آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بناناچاہتے ہیں۔کل بھی وزیراعظم نے یہی کہا کہ آزادکشمیر کو خوشحال ریاست بناکر کنٹرول لائن کے پار مثبت پیغام دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

اس دوران کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔آزادکشمیر کے عوام عمران خان کے وڑن کو پسند کرتے ہیں۔مجھے ایمان کی حد تک یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ایک سوال کے جواب میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کرکے اسے فلاحی ماڈل سٹیٹ بنایا جاسکتا ہے۔

بد قسمتی ہے کہ زلزلے کو 15 سال گذرنے کے باوجود 600 سے زائد تعلیمی اداروں کے ٹینڈر ہی نہیں ہوئے اور بچے کھلے آسمان تلے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہے۔اسی طرح ہسپتال بھی لوگوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد ریفر کرنے کا ایک ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔کسی ایک ادارے کو بھی مثال کے طور پرپیش نہیں کیا جاسکتا۔ آزاد کشمیر کی حکمران جماعت گلگت بلتستان انتخابات کی طرح شکست سے دوچار ہو گی اور لوگ ووٹ کے ذریعے اس کااحتساب کرتے ہوئے پی۔

ٹی۔آئی کو کامیاب بنائیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان میں پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔انائ اور کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے والی پی ڈی ایم عمران خان کو کیا ہٹائے گی۔عمران خان نہ صرف اپنی مدت پوری کرینگے بلکہ آنے والے پانچ سال بھی وہی وزیراعظم ہونگے۔سردارتنویرالیاس خان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر ہر عالمی فورم پر بہت خوبصورتی اور پوری دلیری سے اٹھایا جس کی وجہ سے مودی کا انتہائ پسند چہرہ بے نقاب ہوا۔

5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیرنہ صرف آزادکشمیر بلکہ ملک بھر میں منایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان جو ہر ایسے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ دلیری سے کھڑے ہوتے ہیں وہ اب کی بار بھی نہ صرف ایل او سی کا دورہ کریں گے بلکہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔کراچی سے خیبر۔بلوچستان سے اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے آزادکشمیر تک پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرے گی۔

*** 27-01-21/--138 #h# نا اہل سی بی اے کے تین سالہ دور میں ظلم،جبر اور محنت کش کا استحصال کیا گیا۔ چوہدری محمد یٰسین لله*سی ڈی اے ملازمین کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے والوں سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔ ثناء اللہ خان #/h# اسلام آباد (آن لائن)قیصر خان،ملک ندیم،حسنین مشتاق اور آصف صادق کی کاوشوں سے سی ڈی اے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) سی بی اے کمیٹی واٹر سپلائی کے صدر ثنا ء اللہ کی قیادت میں واٹر سپلائی پروڈکشن ون سے کفایت اللہ خان سب انجینئر،ماسم خان سپروائزر،سلیم خان،عبدالقادر،سید مطاہر شاہ،نسیم ارشاد،اسماعیل،عمر فاروق خٹک،سید اللہ خان،اسحاق شاہ،نوید مسیح،ضیافت،موسم خان،محمد صدیق،سٹینو ٹائپسٹ عاصم شہزاد،غضنفر،قیصر عباس،شہباز بھٹی اور انکے دیگر ساتھیوں نے سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت اختیار کر لی،اس موقع پر ثناء اللہ خان نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی جو ایک طویل عرصے تک امان اللہ گروپ کے لیے جدوجہد کرتے رہے اور انکو اقتدار میں لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا لیکن لیبر یونین نے سی ڈی اے ملازمین کو جو سبز باغ دکھائے اور مراعات دلوانے کے جو بھی وعدے کیے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے اور انکے چہروں سے نقاب اترچکا اور وقت نے ثابت کر دیا کہ یہ لوگ سی ڈی اے کی تاریخ میں نا اہل ترین ثابت ہوئے لہذ ا میں اور میرے تمام ساتھی لیبر یونین سے علیحدگی اختیار کر کے آج سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد اور انکی ٹیم پر مکمل اظہار اعتماد کرتے ہوئے چوہدری یٰسین گروپ میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام دوستوں کو اپنے اور اپنی ٹیم کی طرف سے خوش آمد ید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ریفرنڈم میں ایک منظم سازش کے تحت ہمیں راستے سے ہٹایا گیا لیکن جمہوری انداز میں ہم نے گزشتہ ریفرنڈم کے فیصلے کو نہ صرف قبول کیا بلکہ سی بی اے کے لوگوں کو مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے پر اپنا مکمل تعاون کی پیش کش کی اور اسکا عملی ثبوت بھی دیا لیکن نا اہل ٹولہ اور اسکے عہدیداران اپنی اپنی سودے کی دوکان کھول کر بیٹھ گئے اوران لوگوں نے محنت کش سے ووٹ لے کر نہ صرف ان کا استحصال کیا بلکہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا وہ فیصلہ جس کی قرعہ اندازی 30اپریل 2011کو ہونا تھی جس کو انہوں نے اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے عدالتی سٹے کرواکر رکوایا اور مزدور یونین سات سالہ عدالتی جدوجہد کے بعد اس مزدور دشمن ٹولے کے اقتدار میں آنے کے باوجود پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ ملازمین کے حق میں لے آئی جو بنام سی ڈی اے مزدور یونین تھا لیکن انتظامیہ کے ٹاؤٹ تین سال تک ان پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کرواسکے،پاکستان بھر کے محنت کشوں نے سی ڈی اے ملازمین کے لیے مزدور یونین کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے پاکستان ورکرز فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا میں آپ ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ ظلم کادور ختم ہوا اور مزدور یونین آپکے ووٹ کی طاقت سے نئے شامل ہونے والے تمام دوستوں سمیت سی ڈی اے کے تمام محنت کشوں کی امیدوں پر پورااترے گی اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،ٹائم سکیل پروموشن سمیت تمام مسائل کو ترجیح بنیادو ں پر حل کرے گی،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،چیف آرگنائزر چوہدری ارشد،حاجی مشتاق احمد شاہد،سردار محمد آصف،راجہ محمد رفیق،چوہدری زاہد احمد،علی اصغر عرف مانی بٹ،احمد علی شیرازی،چوہدری منیر،سردار نسیم،خالد گجر،رانا رفیق فورمین،چوہدری شاہد،ناصر عزیز،مجید بھٹی،راجہ نعمان کیانی،سردار خان نیازی،قیصر خان،آصف صادق،لالہ فرمان،ملک اختر،ملک ندیم،حسنین مشتاق سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں