میڈیکل اور بی ڈی ایس کالجز کی نشستیں کم کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

بدھ 27 جنوری 2021 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل اور بی ڈی ایس کالجز کی نشستیں کم کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے طالبہ مریم زبیر خان سمیت دیگرطلبا کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشستیں کم کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار طلبہ کے وکیل سلیم اقبال اعوان ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ درخواست گزاروں نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دیا اور پاس کرلیا اور اسی بنیاد پر فہرست میں نام آ گیا،راتوں رات میڈیکل کالجز کی نشستیں کم کر دی گئیں ،نشستیں کم ہونے کی وجہ سے درخواست گزار طلبہ کو داخلہ نہیں مل سکا جو طلبا کی حق تلفی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ میڈیکل کالجز کی نشستیں کم کرنے کا نوٹس لیا جائے اور طلبہ کی دادرسی کے احکامات دیئے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں