توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری

بدھ 27 جنوری 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصل آباد کے محمد عباس کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ چک ار بی 245 کا رہائشی ہے، اپنے گائوں میں سالانہ مجالس کرواتا ہے ،اس بار سکیورٹی اور سیاسی بنیادوں پر مجالس کی اجازت نہ دی گئی ۔عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے ہوم سیکرٹری کو بھجوا ئی لیکن فاضل عدالت کے 22ستمبر 2020کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔استدعا ہے کہ عدالت ہوم سکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں