لاہور، ایل ڈی اے کی کارروائی،متعدد غیرقانونی عمارتیں مسمار اور سربمہر

بدھ 27 جنوری 2021 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون ٹو کے عملے نے سبزہ زار سکیم، اعظم گارڈن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد تعمیرات مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

ای بلاک سبزہ زار میں غیر قانونی تعمیر جزوی طورپر مسمار کر دی۔مرغزار کالونی میں غیرقانونی دکانیں مکمل طورپر مسمار کر دیں۔پلاٹ نمبر 81 چناب بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے فرنٹ پر لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہ پر کی گئی غیر قانونی تعمیر جزوی مسمار کر دی اوراعظم گارڈن میں نقشہ منظور نہ کروانے کی بنا پر پانچ مکانات سر بمہر کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں