کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور کے 16مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون نافذ

بدھ 27 جنوری 2021 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور کے 16مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ محکمہ صحت نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر 16 ایریاز میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کے نفاذکا نوٹیفکیشن جاری جو 8 فروری تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق جوہر ٹائون کے بی بلاک، سیکٹر اے ون ٹائون شپ، اسٹریٹ بی ایڈن سٹی، 21 اے امجد خورشید روڑ کینٹ اور اسٹریٹ 4 عسکری ٹین ،اسٹریٹ 55 ای بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، اسٹریٹ 35 ڈی ایچ اے فیز تھری ،90 بی جی او آر تھری نزد فاطمہ میموریل ہسپتال، سیکٹر بی ہائیٹس عسکری الیون میں مکمل ، اسٹریٹ 38 عسکری الیون، رضا بلاک، رچنا بلاک، کریم بلاک، نیو مسلم ٹائون اور اسٹریٹ 37 مجاہد آباد مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کے تحت بندرہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں