ریلوے کے کمپیوٹر سسٹم کے بند ہونے کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا ،ماہرین کا ہیکنگ کے خدشات کا اظہار

بدھ 27 جنوری 2021 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ریلوے کے کمپیوٹر سسٹم کے بند ہونے کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا ،آئی ٹی ماہرین نے ریلوے آئی ٹی سسٹم میں ہیکنگ کے خدشات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریلوے کے آئی ٹی سسٹم میںپیدا ہونے والی خرابی کو دوسرے روز بھی ٹھیک نہ کیا جا سکا جس کے باعث ٹکٹوں کی بکنگ سمیت دیگرمحکمانہ اموربری طرح متاثررہے۔بتایا گیا ہے کہ آئی ٹی سرور کا سافٹ ویئر بھی خراب ہو گیا، سافٹ ویئر خراب ہونے سے 3ماہ کا ڈیٹا غائب ہو گیاجس کے باعث ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا عمل بحال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں