ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا حفیظ سنٹر کا اچانک دورہ

بدھ 27 جنوری 2021 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے حفیظ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے حفیظ سنٹر انتظامیہ سے بات چیت کی اور بریفنگ لی۔ ڈی سی لاہور کو حفیظ سنٹر انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے حفیظ سنٹر میں دکانوں کی بحالی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانوں کی بحالی کے لئے جاری تعمیراتی کام کو چیک کیا۔ انسدادِ تجاوزات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے حفیظ سنٹر کے اردگرد سے تجاوزات کو فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ حفیظ سنٹر کے باہر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا اور حفیظ سنٹر کے باہر پڑے ملبے کو ہٹانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ملبے کو بذریعہ مشینری اٹھایا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جو کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں