سیکریٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل کی ڈی سی آفس لاہور آمد

بدھ 27 جنوری 2021 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سیکریٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل کی ڈی سی آفس لاہور آمد۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک سے سیکریٹری بلدیات پنجاب نے ملاقات کی۔ ڈی سی لاہور نے سیکریٹری بلدیات کو مسائل بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بہت اہم ٹاسک دیئے ہیں۔ ان چیلنجز کو نمٹانے کے لئے پورے پنجاب کے دورے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر لاہور بڑا حیران کن شہر ہے، مسائل حل کروائیں گے۔ سیکریٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ لاہور شہر سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور لاہور شہر کا ڈی سی ہونا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغوں کے شہر کو مزید بہتر بنانے کے ٹاسک ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں