نوجوان ڈاکٹرز سے مریضوں کو بہت امیدیں وابستہ ہیں‘ ای ڈی پی آئی این ایس

میڈیکل سے وابستہ افراد دنیا میں اپنے ہنر سے بہترین کمائی کے ساتھ آخرت بھی حاصل کر سکتے ہیں‘پروفیسر خالد محمود

جمعرات 28 جنوری 2021 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا کہ بیمار افراد کو اُن سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤئے کار لائیں اور د ن رات دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کے ساتھ اُن کی امیدوں پر پورا اتریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹری پیشہ انتہائی مقدس ہے اور اس سے وابستہ افراد کو اپنے مالی منفعت کی بجائے انسانیت کی خدمت کو ترجیح اور اللہ کی خوشنودی کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

شعبہ صحت سے وابستہ افراد دنیا میں اپنے ہنر سے بہترین کمائی کے ساتھ ساتھ آخرت بھی حاصل کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ اُن کو انتہائی احترام کی نظر سے دیکھتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے پنز میں مستقل بنیادوں پر تعینات ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر و سینئر رجسٹرار سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پی پی ایس سی کے ذریعے تعینات ہونے والے ان ڈاکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی، خدمت انسانی اور میڈیکل تقاضوں کے مطابق ذمہ داری کے ساتھ انجام دے کر انسٹی ٹیوٹ کی نیک نامی کا باعث بنیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں