ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری

جمعرات 28 جنوری 2021 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ مجموعی طور پر 27 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس اور 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 07 ریسٹورنٹس اور 06 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 11 دکانوں و سٹوروں اور 03 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

تحصیل سٹی میں چسکا ہوٹل، اٹیلین پیزا، ڈاؤن فرائڈ پیزا، رفیق مچھلی فروش، صدیق مچھلی فروش، پیزا برگر ہٹ، کراچی نصیب بریانی، ڈوسے بیکری، اصل میاں پلاسٹک سٹور، میاں پلاسٹک ورلڈ، رفیق سویٹس، سامع بیکرز اور الفتح فارمیسی کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحصیل کینٹ میں عثمان الیکٹرانکس، کھٹک جنرل سٹور ، آب پارہ پان شاپ، سٹی موبائلز، نیو کینٹ پان شاپ، مبین ہارڈویئر، مدینہ آٹوز، عباس ویجیٹیبل، آصف ایل پی جی، مدنی ملک شاپ، المدینہ فوڈ پوائنٹ، کراچی نصیب بریانی اور المکہ اچانک بریانی کو سیل کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں و سٹوروں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں