اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کااتفاق ہسپتال ماڈل ٹاؤن کا دورہ

جمعرات 28 جنوری 2021 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ادویات کی فراہمی، سٹاک، لیبر روم، میل اور فیمیل وارڈ، ایمرجنسی، کووڈ وارڈ کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں