مارکیٹ کمیٹیوں کے معاہدے قانونی تقاضوں کے مطابق کئے جائیں ‘ نوید انور بھنڈر

زرعی اجناس کو منڈی میں لانے والوں کے لئے قیام گاہ تعمیر کی جائے ‘ چیئرمین پامرا

جمعرات 28 جنوری 2021 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹر ی اتھارٹی کے چیئرمین نوید انور بھنڈر نے کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹیوں کے معاہدے قانونی تقاضوں کے مطابق کئے جائیں ،قانونی تقاضوں کے برعکس معاہدے کرنے والوں کے خلا ف کاروائی کی جائے،چشتیاں کی مارکیٹ کمیٹی کی مخدوش عمارت منہدم کی جائے،فیصل آباد اور ناروا ل میں نئی مارکیٹوں قائم کی جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی پامرا محسن شاکر ،سپیشل سیکرٹری (مارکیٹنگ )وقار حسین،ڈاکٹر انعام سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ نوید انور بھنڈر نے کہا کہ مارکیٹوں کو بلاجواز قرضہ فراہم نہ کیا جائے،نئی مارکیٹوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں ،زرعی اجناس کو منڈی میں لانے والوں کے لئے قیام گاہ تعمیر کی جائے اورنئی منڈیوں میں پارکنگ کے لئے جگہ مختص کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں