علامہ اقبال ٹائون میں کمسن گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل

جمعرات 28 جنوری 2021 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) علامہ اقبال ٹائون کے علاقے میں گھریلو ملازمہ مصباح کو نامعلوم افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔لواحقین نے الزام لگایا کہ 14 سالہ لڑکی نرگس بلاک کے گھر میں کام کرتی تھی، اس کی لاش ملی ہے اور بچی کے جسم کے ہاتھ پاں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کی رپورٹ سے موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا اور مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی و قتل کے المناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں