لاہور ڈویژن کیٹل کمپنی کی منڈیوں میں یکساں پالیسی کے نفاذ کیلئے جانوروں کے منڈی کے داخلی راستے پر فیس لینے کا فیصلہ

جمعرات 28 جنوری 2021 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن کیٹل کمپنی کی منڈیوں میں یکساں پالیسی کے نفاذ کے لیے جانوروں کے منڈی کے داخلی راستے پر فیس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کیٹل مارکیٹ کمپنی اپنے آمدن میں اضافہ کیلئے مزید بزنس ذرائع بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی آمدن کا ہدف بڑھا دیا ہے اور مختلف سطحوں سے مینجمنٹ کی کارکردگی کی جانچ ہوگی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے 3 معطل افراد کی انکوائری کیلئے فیصلہ کا اختیار ایچ آر کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر کیٹل کمپنی کے تمام ہیومن ریسورس کی ریشنلائزیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کیٹل کمپنی کے 26 ویں بی او ڈی میں تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ایم ڈی کمپنی ریحان احمد نے میٹنگ ایجنڈا اور بریفنگ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں