ریلوے کے گریڈ 19اور20کے 6افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

جمعرات 28 جنوری 2021 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) وزارت ریلوے نے گریڈ 19اور20کے 6افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق انچارج پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پی ایم یو محمد حفیظ اللہ کو ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈجبکہ اس عہدے پر تعینات پرویز ارشد کو انچارج پراجیکٹ مینجمنٹ پی ایم یو ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہورعامر نثار چوہدری کو تبدیل کر کے چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن ،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر مغلپورہ محمد ناصر خلیلی کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور،جوائنٹ ڈائریکٹر والٹن اکیڈمی قمر الزمان بھٹی اورڈپٹی چیف انجینئر ٹریکس محمد امجد اقبال کی خدمات سی ای او ، سینئر جنرل منیجر ریلوے کے سپرد کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں