پی ٹی آئی الزام تراشی کے بجائے این اے 75 کی تحقیقات کرائے، رانا ثنا اللہ

پرویز رشید کو سینیٹ کے لیے نااہل قرار دینا انصاف کا قتل ہے،الیکشن ریفارمز سے مراد اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جائے، لیگی رہنما کا انٹرویو

جمعرات 25 فروری 2021 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الزام تراشی کے این اے 75 کی تحقیقات کرائے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ این اے 75 ڈسکہ میں 100 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں سے 20 پریزائیڈنگ افسران کو اٹھا لیا گیا تھا۔ ڈسکہ میں فائرنگ کروائی گئی اور پولنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہی نہیں ہوا بلکہ کچھ دیر رکا بھی رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ن لیگ پر اگر معاملہ خراب کرنے کا الزام لگاتی ہے تو تحقیقات بھی کرے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن ریفارمز سے مراد اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جائے۔ ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے پاس اختیارات تھے کہ وہ معاملے کا ایکشن لیتے انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری، فائرنگ اور پولنگ عمل کو متاثر کرنے کی تحقیقات کی جائے،یہ تو مجھ پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ پولنگ عمل پر میں اثر انداز ہوا جو سراسر غلط ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ پرویز رشید پنجاب ہاؤس کی رقم جمع کرانے کے لیے تیار تھے تاہم انہیں رقم جمع کرانے نہیں دی گئی۔ پرویز رشید کو سینیٹ کے لیے نااہل قرار دینا انصاف کا قتل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں