استعمال شدہ سرنجیں کباڑیے کو فروخت کرنے کے معاملے پر دو ڈی ڈی ایچ او معطل

جمعرات 25 فروری 2021 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے استعمال شدہ سرنجیں کباڑیے کو فروخت کرنے کے معاملے پر دو ڈی ڈی ایچ او کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سالہا سال سے استعمال شدہ سرنجز کو ضائع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ موذی امراض سے بچا جاسکے اس کے باوجود پنجاب میں گزشتہ دنوں ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجیں کباڑیے کو فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

استعمال شدہ سرنجیں کباڑیے کو فروخت ہونے کے معاملے پر سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب محمد عثمان نے 2 ڈی ڈی ایچ او کو معطل کردیا ہے جبکہ اے ایس وی گلبرگ کو بھی فورا عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر احکامات جاری کیے۔سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سرنجیں، شیشیوں کی غیر قانونی فروخت ثابت ہوئی، استعمال شدہ سرنجیں کباڑیے نے لیاقت آباد ڈسپنسری سے خریدیں۔سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ ویسٹ مٹیرئل ٹھکانے نہ لگنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔ترجمان ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ اسکریپ میں ویکسین مہمات اور استعمال شدہ سرنجیں شامل ہیں، ویکسین اسکریپ مانیٹرنگ کے معاملے میں انتہائی غفلت برتی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں