اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے کامیابی دی: اعجازاحمدچوہدری

سینیٹ کے ایوان میں عام آدمی ، غریب مزدور ، کسان اوراقلیتوں کی نمائندگی کرونگا

جمعرات 25 فروری 2021 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر و بلامقابلہ منتخب سینٹر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے کامیابی دی اور وزیراعظم عمران خان کامشکور ہوں جنہوں مجھ پر ا عتماد کیا اور سینٹ کی ٹکٹ دی، میں سینٹ کے ایوان میں عام آدمی ، غریب مزدور ، کسان اوراقلیتوں کی نمائندگی کرونگااور ان کے حقو ق کے لئے اپنی آواز بلند کرونگا، وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیراء ہو کر پاکستان کو ریاست مدینہ کے ماڈل کے مطابق فلاحی ریاست کے لئے جدوجہد کرونگا، پنجاب سے تحریک انصاف کے سینٹرز کی بلامقابلہ کامیابی وزیراعظم عمران خان کی فتح ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں