اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کااعتراف قابل تحسین ہے

فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی مثال نہیں ملتی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

جمعرات 25 فروری 2021 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی دنیا کے کسی اور خطے میں مثال نہیں ملتی۔ اقوام متحدہ جیسے ادارے کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کااعتراف قابل تحسین ہے۔افغانستان اور پاکستان میں بیرونی مداخلت کے باعث دہشت گردی نے جنم لیا۔

امیدکرتے ہیں کہ دنیا سے عالمی سازشوں کو پاک کیا جائے گا۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ گوتریس کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے وطن عزیز پر مسلط دہشت گردی کے خاتمے کی قدردانی عسکری اداروں اور عوام کے لیے اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے بریفنگ میں دہشت گردی کے خلاف چار سالہ آپریشن ردالفساد بارے پیش کیے گئے اعداد و شمار کی تعریف کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

فوجی جوانوں اور افسروں نے اپنی جانیں قربان کر کے شہادت کا درجہ حاصل کیا، دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اورقوم نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ افواج پاکستان اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرکے پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کا دفاع یقینی بنائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جذبہ شہادت اور وطن عزیز کا دفاع پہلے سے ہر فوجی کا عزم اور خواہش ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں