تحریک انصاف کااین اے 75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

جمعرات 25 فروری 2021 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) حکمران جماعت تحریک انصاف نے ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈسکہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وہاں 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم قانونی چارہ جوئی پی ٹی آئی کا حق ہے اور اپیل کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا لیکن فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں