سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

اتوار 28 فروری 2021 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے چھٹی کے روز پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کے خلاف شہر بھر میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے۔پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کی نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔سی سی پی او لاہور نے ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیموں کو بھی دوران پٹرولنگ پتنگ بازی کے حوالے سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جائے۔مینوفیکچررز، ہول سیل ڈیلرز کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے شہریوں خصوصاً والدین سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ والدین پتنگ بازی کے حوالے سے اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال پتنگ بازی پر مجموعی طور پر527 مقدمات درج کئے گئے جبکہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر551 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان سے 8967 پتنگیں، 631 چرخیاں اور 07 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں