سرونگ سکول و کالج ایسوسی ایشن کانئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر تحفظات کا اظہار

منگل 2 مارچ 2021 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) سرونگ سکول و کالج ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضا نے نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یکم اگست سے نئے سیشن کا آغاز کسی صورت قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے قبل کیا جائے ،گزشتہ سات ماہ میں سمارٹ سلیبس مکمل ہو چکا ہے ،نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے کرنے پر اگلا سیشن صرف سات ماہ کا ہی رہ جائے گا جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سات ماہ میں تعلیمی نصاب مکمل کروانا انتہائی مشکل ہوگا ۔یکساں نصاب تعلیم کی کتابیں شائع نہ ہونے پر حکومت سیشن لیٹ کر رہی ہے ۔میاں رضا نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اس کے بعد ملک مزید تعلیمی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ۔حکومت سے مطالبہ کیا ہے حکومت اس پر فوری طور پر نظرثانی کرتے ہوئے ہمارے تحفظات کو دور کرے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں