پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

پہلی پرواز 8 مارچ صبح ساڑھے 8 بجے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی

بدھ 3 مارچ 2021 19:17

پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) قومی ائیر لائن نے لاہور سے اسلام آباد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں پہلی پرواز 8 مارچ صبح ساڑھے 8 بجے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن کی پرواز 650 لاہور سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد جائے گی، پی آئی اے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کرے گا۔پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 6 ہزار 848 روپے مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد کے لیے فضائی آپریشن گزشتہ 2 سال سے بند تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں