ایل ڈی اے نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد عمارتیں مسمار اورسربمہرکردیں

بدھ 3 مارچ 2021 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو کے عملے نے علامہ اقبال ٹاؤن اور مرغزار کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد تعمیرات مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

مرغزار کالونی میں غیرقانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔این بلاک سبزہ زار میں غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔کشمیر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں مکان کی لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہ پر قائم اوپن ائیر ریسٹورنٹ مسمار کر دیا گیا اور پراپرٹی کو سر بمہر کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں