طلبا و طالبات کی رہنمائی کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کیرئر کونسلنگ سنٹر قائم کرینگے ‘یاسر ہمایوں

جامعات کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دیں تاکہ ملک کو با صلاحیت افرادی قوت میسر ہو‘صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن

بدھ 3 مارچ 2021 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کی رہنمائی کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کیرئر کونسلنگ سنٹر قائم کریں گے۔اس سلسلے میں ایک ویب پورٹل بھی جلد لانچ ہوگی۔ وہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے دورے کے دوران یونیورسٹی کے ایف ایم ریڈیو اور ویب ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا اور چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انجم ضیاء نے صوبائی وزیر کو ڈیپارٹمنٹ میں قائم مواصلاتی مشینری، سٹوڈیوز، لیبارٹریوں کا فوری کرایا۔ وائس چانسلر نے اپنی بریفننگ میں بتایا کہ کووڈ کے دوران لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس کامیابی کو سراہا اور کہا کہ میرا محکمہ تمام یونیورسٹیوں میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتا ہے۔

اس مقصد کیلئے سوفٹ وئر تیار کرنے کیلئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کو فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے طالبات کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا اور اپنے محکمے اور حکومت پنجاب کی تعلیمی شعبے میں کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ جامعات کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دیں تاکہ ملک کو با صلاحیت افرادی قوت میسر ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں