پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر رائے ونڈمیں جشن منایا گیا

بدھ 3 مارچ 2021 23:30

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی 5ووٹوں میں سینٹ میں فتح پر رائے ونڈمیں جشن منایا گیا ،راناجمیل منج کی قیادت میں جلوس نکالا گیا ،تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی فتح پر رائے ونڈ شہر میں جیالوںکا بھرپور جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں پیپلز پارٹی کے رہنما راناجمیل منج کی قیادت میں جلوس نکالا جائیگاگیا جلوس مین بازار سے ہوتا ہوا بھٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے رانا جمیل منج نے کہا پیپلز پارٹی کی فتح سے ملک میں نیا انقلاب آئیگا پاکستان کی غیور عوام نے تحریک انصاف کو بری طرح مسترد کردیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے اضافے کا سبب بننے والی حکومت کو جلد گھر واپس بھیج دینگے سینٹ الیکشن کے نتائج آواز خلق نقارہ خدا ثابت ہوئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی عوامی اعتماد پر پورا اترے گی ،پی ڈی ایم اتحاد سے تحریک انصاف کی حکومت بوکھلا گئی ہے بہت جلد اقتدار عوامی جماعت کے پاس ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں