یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا ‘سدرہ وحید

موجودہ حکومت کے خلاف جہاں عوام تنگ ہیں وہاں ارکان اسمبلی بھی عاجز آچکے ہیں حالات انتہائی تیزی کیساتھ بدل رہے ہیں

جمعرات 4 مارچ 2021 13:41

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سدرہ وحید نے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے یہ بات عیاں ہو گئی ہے کہ آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا ،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ہونگے پنجاب سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان فتح کا جشن منا رہے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی بصیرت کا لوہا منوا یا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سدرہ وحید نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف جہاں عوام تنگ ہیں وہاں ارکان اسمبلی بھی عاجز آچکے ہیں حالات انتہائی تیزی کیساتھ بدل رہے ہیں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کمر کس لی ہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیابی سے ہمکنار ہو گی وفاق کی علامت پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کو مسائل سے نجات دلائے گئی مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ،غریب لوگوں کو نوکریاں ملیں گی سدرہ وحید نے مزید کہا کہ رانا جمیل منج نے رائے ونڈ تحصیل بھر میں پارٹی کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں اس سے پارٹی کا گراف مزید بلند ہوا ہے حلقہ میں کارکنان کی مایوسیوں کا مداوا جمیل منج ثابت ہو رہا ہے ،کارکنان کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں رانا جمیل منج کی قیادت میں پیپلز پارٹی دوبارہ واضح اکثریت سے ہمکنار ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں