پنجاب میں کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

ٹ* کوروناکامقابلہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کابینہ اجلاس میں کئے جائینگے پنجاب کے ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے روزانہ20ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے رمضان المبارک میں عوام کیلئے کوروناایس اوپیزجاری ہوچکی ہیں،سرکاری ہسپتالو ں کے آئی سی یوزمیں تشویشناک مریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے،وینٹی لیٹرزسمیت دیگرطبی سامان کی خریداری کیلئے کابینہ اجلا س میں فیصلے کئے جائیں گے )عوام کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکریں،صوبائی وزیر صحت کا اعلی سطح کا اجلاس سے خطاب تمام انتظامیہ کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے متحدہے،صوبہ بھرمیں کوروناایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا،چیف سیکرٹری پنجاب

اتوار 11 اپریل 2021 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت ایوان وزیراعلی میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،سیکرٹری اوقاف،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،سی سی پی اولاہور غلام محمودڈوگر،ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ شہزاد سلطان،سیکرٹری ہائرایجوکیش،سیکرٹری اوقاف ودیگرحکام سمیت وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاور آرپی اوزنے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناوائرس کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان اورسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم نے اجلاس کے دوران پنجاب میں کوروناوائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

تمام کمشنرزنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمدکی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے کوروناوائرس کے تدارک کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔اجلاس کے دوران کوروناوائرس سے زیادہ متاثرہونے والے شہروں کیلئے آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس کے دوران کوروناکاشکارمریضوں اور ویکسینیشن کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران رمضان المبارک میں ویکسینیشن سنٹرزکے اوقات کاراور مساجدمیں ایس اوپیزپرعملدرآمدکاجائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں کوروناکے تشویش ناک مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسزکی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ہورہاہے۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزاور بیڈز میں فوری طورپراضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔7اضلاع کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 4سپیشلٹیزکے آؤٹ ڈوربندکئے جاچکے ہیں۔پنجاب میں کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔پنجاب میں کوروناکامقابلہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کابینہ اجلاس میں کئے جائینگے۔

پنجاب کے ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے روزانہ20ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کیلئے کوروناایس اوپیزجاری ہوچکی ہیں۔سرکاری ہسپتالو ں کے آئی سی یوزمیں تشویشناک مریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔وینٹی لیٹرزسمیت دیگرطبی سامان کی خریداری کیلئے کابینہ اجلا س میں فیصلے کئے جائیں گے۔

عوام کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکریں۔عوام صرف ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہرنکلیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامیہ کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے متحدہے۔صوبہ بھرمیں کوروناایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا۔کوروناکے تدارک کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو مربوط حکمت عملی اپناناہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں